پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن: سکولوں پر امتحان کی نئی شرط عائد

  • February 24, 2017 5:57 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبہ میں ایجوکیشن وؤچر اسکیم سے منسلک پارٹنر سکولوں پر پاپندی عائد کر دی ہے کہ ٹیسٹ میں پچاس فیصد طالبعلم کا پاس ہونا لازمی ہے۔

پیف نے پنجاب کے ایجوکیشن وؤچراسکیم سے منسلک پارٹنر سکولوں کا پندرہواں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری کر دیا ہے۔

کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں پیف تین مختلف کلاسز کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس میں نوے فیصد طالبعلموں کی حاضری بھی لازمی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق پارٹنر سکولوں کے پچاس فیصد طلباء کا پاس ہونا ضروری ہے جس کے لیے چالیس فیصد نمبرز حاصل کرنے کی شرط پہلے سے ہی عائد ہے۔

پیف نے پارٹنر سکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیٹا کی تصدیق کے لیے بچوں کے تصویری ریکارڈ کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں۔

پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کیلئے پچھتر فیصد سلیبس مقرر کیا ہے اور اس حوالے سے تمام پارٹنر سکولوں کے مالکان کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *