پنجاب: 710 سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے آن لائن داخلے

  • July 5, 2017 11:02 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کا آن لائن سسٹم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے 710 سرکاری کالجوں کو آن لائن سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کر دیا ہے۔

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز میڑک کے نتائج کے بعد ہوگا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ مل کر آن لائن کالجز ایڈمیشنز سسٹم کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس سسٹم کے تحت سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلے کیے جائیں گے۔

آن لائن سسٹم کے تحت داخلوں کے خواہمشند اُمیدوار اپنے گھر بیٹھ کر پنجاب کے کسی بھی سرکاری کالج میں داخلہ فارم جمع کراسکیں گے۔

ان داخلوں کے لیے طلباء کو یہ سہولت چوبیس گھنٹے تک میسر ہوگی۔

آن لائن کالجز ایڈمیشن سسٹم صوبے کے تمام سرکاری کالجوں کے ساتھ منسلک ہوگا اور اس سسٹم کے تحت کالجوں میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *