ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کے قیام کی پنجاب اسمبلی میں توثیق

  • September 24, 2017 10:51 am PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب حکومت پہلے ہی اس یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک میں موجود سکھ لوگوں نے بھی اس یونیورسٹی کیلئے خطیر عطیات دینے کی پیشکش کی تھی۔

صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے متفقہ طور پر ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی جائے پیدائش ہونے کے حوالے سے دنیا بھر کے سکھوں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شہر لاہور کے مغرب میں 50 میل کے فاصلے پر واقع ہے ۔

اس سے قبل اس نئی یونیورسٹی کے قیام کا مقام تبدیل کر کے مریدکے کر دیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد اب یہ ننکانہ صاحب میں ہی تعمیر کی جائے گی۔

بھارت میں شیرومنی گردوارا پربندھک کمیٹی کے سربراہ کرپال سنگھ بدنگر نے حال ہی میں بھارت کے وزیر اعظم کو ایک خط میں اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم سے رابطہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ اُنہوں نے پاکستانی حکام سے بات چیت کیلئے ایک وفد پاکستان بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

پنجاب حکومت پہلے ہی اس یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک میں موجود سکھ لوگوں نے بھی اس یونیورسٹی کیلئے خطیر عطیات دینے کی پیشکش کی تھی۔

پنجاب اسمبلی کی اس منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت کی شیرومنی پربندھک کمیٹی کے سربراہ کرپال سنگھ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سکھ برادری کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اُنہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی گردوارا پربندھک کمیٹی اور پنجاب اسمبلی میں سکھ رکن اسمبلی رمیش سنگھ اڑوڑا کی کوششوں کو بھی سراہا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *