پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن؛ ٹیچرز فرنٹ کی 6 نشستوں پر کامیابی

  • January 29, 2018 6:32 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشن میں ٹیچرز فرنٹ نے پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر الیکشن جیت لیا ہے۔ کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ساجد رشید پروفیسر، شعبہ تاریخ کے ڈاکٹر محبوب حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

سنڈیکیٹ الیکشن میں ڈاکٹر ساجد رشید نے ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر شاہد غازی کو پروفیسر کی نشست پر شکست دی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر محبوب حسین نے ڈاکٹر عصمت اللہ، ڈاکٹر محمد خلیل اور حافظ محمد رفیق کو شکست دی ہے۔

سنڈٰیکیٹ الیکشن میں اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر جاوید سمیع اور لیکچرر کی نشست پر عبد الماجد خان رانا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جاوید سمیع نے اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر افتخار تارڑ، نعیم اللہ، افتخار تارڑکو شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل الیکشن، 200 ووٹرز چھٹی پر

لیکچرر کی نشست پر عبد الماجد رانا نے دو دفعہ سنڈیکیٹ کی ممبر منتخب ہونے والی لیکچرر شمائلہ گل کو شکست دے کر الیکشن جیت لیا۔

اکیڈمک کونسل کے الیکشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر صائمہ صدف نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اکیڈمک کونسل میں اسسٹنٹ پروفیسر کی نشسست پر ملک فیاض حسین فردوسی اور سونیا عمر نے کامیابی حاصل کی ہے۔

لیکچرر کی نشست پر یمنا صدف، عمران دین اور ڈاکٹر محمد اسلام نے الیکشن جیت لیا ہے۔ اکیڈمک کونسل کی سات نشستوں میں سے چار نشستیں ٹیچرز فرنٹ کے اُمیدواروں نے جیت لی ہیں۔

الیکشن کمشنر ڈاکٹر خالد خان نے کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کے ناموں کان نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *