پنجاب یونیورسٹی: پی ایچ ڈی کیمونیکیشن اسٹڈیز میں داخلوں کی غیر مکمل انکوائری پر عدالت برہم

  • October 20, 2017 1:15 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں پی ایچ ڈی داخلوں میں گھپلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو انکوائری فوری طور پر مکمل کرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دئے۔

عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد نے اپنے وکیل سید شہباز بخاری کی وساطت سے رٹ پٹیشن دائر کی کہ 8 ستمبر کو جسٹس شاہد جمیل خان نے ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز کو پندرہ روز میں معاملے کی انکوائری کر کے سپیکنگ آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے احکامات کی روشنی میں شعبہ ابلاغیات میں پی ایچ ڈی داخلوں میں گھپلوں کی تحقیقات کے لئے وائس چانسلر نے 20 ستمبر کو دو رکنی کمیٹی قائم کی تاہم شعبہ ابلاغیات کے سینئر اساتذہ بشمول انچارج ڈاکٹر نوشینہ سلیم انکوائری کمیٹی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں۔

سید شہباز بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نوشینہ سلیم انکوائری کمیٹی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں اور انکوائری کمیٹی کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا رہیں۔

انہوں نے عدالت کو بےایا کہ ڈاکٹر نوشینہ سلیم کو گزشتہ برس بھی داخلوں میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر عہدے سے برطرف کیا گیاتھا اور سویرا شامی کو انچارج لگایا گیا تھا تاہم سویرا شامی کے ایک پاکستان رخصت پر امریکہ میں ہونے کے باعث ڈاکر نوشینہ دوبارہ تعینات ہوئیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر نوشینہ سلیم کے خلاف داخلوں میں گھپلوں کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں، انہیں عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے تحقیقاتی کمیٹی سے متعلق نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد نہ کر نے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کو فوری طور مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *