چیئرمین ایچ ای سی کی عبوری وائس چانسلر جامعہ پنجاب سے سپیشل ملاقات

  • January 2, 2017 6:21 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے پنجاب یونیورسٹی میں عدالت کی جانب سے تعینات کردہ عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے عبوری وائس چانسلر کو خصوصی دعوت پر اسلام آباد مدعو کیا تھا۔

ملاقات کے دوران وائس چانسلر تقرری کیس پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے موقف اور عدالت کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے انتظامی اور تعلیمی معاملات بھی زیر بحث آئے۔

ڈاکٹر مختار احمد نے عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے یونیورسٹی کی موجودہ انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس پر چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی میں تحقیق کو مزید بہتری کی جانب لے کر جانے کے لیے اقدامات کریں۔

چیئرمین ایچ ای سی اور عبوری وائس چانسلر کی ون آن ون ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر مختار احمد نے پنجاب کی باقی تین یونیورسٹیوں میں تعینات ہونے والے عبوری وائس چانسلرز کو مدعو ہی نہیں کیا تھا اور انہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں پاکستان کی سب سے بڑی خواتین کی یونیورسٹی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی اور محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی چار یونیورسٹیوں میں عبوری وائس چانسلر لاہور ہائیکورٹ نے تعینات کیے ہیں اور اس حوالے سے عدالت نے حکومت کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی تھی یہ فیصلہ وائس چانسلر تقرری کیس میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکںی ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل میں سنایا تھا جس کی آئندہ سماعت بارہ جنوری کو ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *