وزیر اعظم تعلیمی ریفارمز پروگرام، 200 سکولز کا سروے مکمل

  • December 16, 2017 12:13 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کو بریفنگ دے چکے ہیں۔

اس پروگرام کے آخری مرحلے میں دو سو سکولوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جلد پی سی ون تیار کر لیا جائیگا۔ تعلیمی اداروں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے روات، بھنگڑیل اور موہری کے سکولوں اور کالج میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسلام آباد کے تمام 422سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت پائلٹ پراجیکٹ میں 22سکولوں میں نئے کلاس روم، واش روم بلاکس، پینے کے پانی کے کولر اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام فیز ون کے تحت 200سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں دو سو سکولوں میں نئے کمروں کی تعمیر، لیبارٹریوں اور لائبریریوں کا قیام، واش رومز کی تعمیر، طالب علموں اور اساتذہ کیلئے نئے فرنیچر کی فراہمی، بیرونی دیواروں کی اونچائی میں اضافہ، سکیورٹی انتظامات کی فراہمی اور دوسرے تعمیراتی کام شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *