محکمہ تعلیم اہلکار کے ورثاء کوشہید پیکج دینے کاحکم

  • July 1, 2017 9:49 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس ارشد علی پرمشتمل دورکنی بنچ نے پی سی پشاورکے2009ء کے بم دھماکے میں شہید ہونے والے محکمہ تعلیم کے اہلکار کے اہل خانہ کوشہید پیکج ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار خاتون وراگل کی جانب سے دائررٹ پٹیشن پرجاری کئے،عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذار کا شوہر بشیرزادہ 19 نومبر 2009ء کو پرل کا نٹی نینٹل ہوٹل پشاورکے باہرہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہوا۔

جو چارسدہ میں محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم ملازم تھا اور وہ پشاورکسی کام کی غرض سے آیاتھا لیکن8سال گذرنے کے باوجود درخواست گذاروں کو کوئی پیکج نہیں دیاگیاجس کے باعث شہید کے لواحقین در درکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

فاضل بنچ نے سماعت مکمل ہونے پر شہداء پیکج دینے کے احکامات جاری کردئیے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *