پیف: کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے دوران پرنسپل داخلے پر پاپندی عائد

  • March 5, 2018 4:53 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے دوسرے راؤنڈ کے ضوابط جاری کر دیے۔ ٹیسٹ کے دوران سکول پرنسپل، سٹاف اور اساتذہ پر امتحانی سنٹر میں داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

سکولز مالکان کے نام پیف کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیف کا عملہ براہ راست یہ امتحان لے گا اور اس کے لیے سکول میں سے کسی بھی تین مختلف کلاسز کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان کلاسز میں سے پندرہ بچوں سے ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن یہ کوالٹی ایشورنس سترہ مارچ کو منعقد کرے گا۔

دو گھنٹے دورانیہ پر مشتمل اس ٹیسٹ میں طلباء سے انگریزی، اُردو اور ریاضی کے سوالات پوچھے جائیں گے جس کا سلیبس پیف نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا ہے۔

پیف حکام کی جانب سے اس ٹیسٹ کے دوران سکول میں حاضری رجسٹر کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *