اسلامیہ یونیورسٹی میں پاکستان میتھیمٹیکل سوسائٹی کے تحت کانفرنس

  • March 7, 2018 11:54 am PST
taleemizavia single page

بہاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پاکستان میتھ میٹیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام 44 واں قومی سیمینار منعقد کیا گیا یہ سیمینار ویڈیو لنک کے ذریعے بیک وقت پانچ جامعات میں کرایا گیا۔ سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق اور چیئرمین گیلپ سروے پاکستان ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے بھی شرکت کی۔

اس سیمینار میں ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے سائنس کے معاشرے پر اثرات کے موضوع پر لیکچر دیا۔ اںہوں نے بتایا کہ سائنسی ترقیات کی وجہ سے لوگوں کے اذہان پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور پاکستان کو سائنسی ترقی کو نظر انداز نہیں کرنا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی جامعات میں سائنسی طرز پر سوچنے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

پاکستان میتھ میٹیکل سوسائٹی کے تحت اب تک اٹھارہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو چکی ہیں اور اس کانفرنس کا مقصد پاکستان میں ریاضی کے علوم میں ہونے والے ریسرچ کو مربوط کرنا اور ان علوم پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *