چین کی آن لائن تعلیم کا حجم 29 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

  • November 21, 2017 10:41 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

چین کی آن لائن ایجوکیشن مارکیٹ کا حجم 194 ارب یوان یعنی 29 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے اور گیارہ افراد آن لائن ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں۔

چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نو کروڑ طلباء نے آن لائن کورسز میں داخلہ لیا تھا۔ اس ضمن میں زنگواہا یونیورسٹی چائنہ نے سروے رپورٹ جاری کی ہے یہ یونیورسٹی اپنے متعدد آن لائن پروگرامز بغیر کسی فیس وصولی کے کرا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن کورسز میں داخلہ لینے والے طلباء کی عمریں 18 سال سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ آن لائن ایجوکیشن مارکیٹ میں چین کی نجی یونیورسٹیز اور پرائیویٹ اداروں کی سرمایہ کاری ہے اور وہ طلباء کو گھر بیٹھے شارٹ کورسز پیش کرتے ہیں۔

چائنہ آن لائن ایجوکیشن گروپ نامی ویب سائٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو آن لائن کورسز آفر کر رہا ہے۔ اس ادارے کی سالانہ آمدن 150 ملین ڈالرز سے بھی زیادہ ہے اور سال میں تین مرتبہ یہ ادارہ اپنی فنانشل رپورٹ جاری کرتا ہے۔

چین میں آن لائن ایجوکیشن کے رجحان میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کورسز میں چینی طلباء کے ساتھ دیگر ممالک کے طلباء بھی کورسز میں داخلہ لیتے ہیں۔ یہ کورسز چینی اور انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *