آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انٹری ٹیسٹ شیڈول

  • July 16, 2017 7:29 pm PST
taleemizavia single page

سکھر

انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریشن سکھر نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2017ء کے ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جن طلباء نے اس ٹیلنٹ پروگرام کے تحت آئی بی اے سکھر میں اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں کہ وہ اپنا ٹیسٹ سنٹر بھی دیکھ لیں تاکہ اُنہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

اس پروگرام کے تحت طلباء وطالبات کو ان کی صلاحیت اور ذہانت کی بناء پر او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سکالر شپ فراہم کی جاتی ہے جس سے طلباء کا بی ایس آنرز پروگرام میں داخلوں کے اخراجات اُٹھائے جاتے ہیں۔ جبکہ اس پروگرام میں طلباء کو کمپنی کی جانب سے مختلف مقامات کے تعلیمی دورے بھی کرائے جاتے ہیں۔

سندھ کے طلباء کے لیے آئی بی اے سکھر، پبلک سکول سکھر، ملٹری روڈ، پبلک سکول حیدرآباد، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری سکول میر پور خاص میں 23 جولائی بروز اتوار کو منعقد ہوگا۔

پنجاب کے طلباء کے لیے گورنمنٹ کامرس کالج، قاسم پور کالونی ملتان، خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج رحیم یار خان اور گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی میں 26 جولائی بروز بُدھ کو لیا جائے گا۔

بلوچستان میں عمران بینکوئٹ ہال خداد داد روڈ نزد پرنس روڈ کوئٹہ، رورل کیمونٹی ڈویلپمنٹ سنٹر گوادر، آئی بی اے کیمونٹی کالج جیکب آباد اور یونیورسٹی آف لورا لائی، کالج روڈ نزد لورالائی فٹبال اسٹیڈیم میں 26 جولائی کو لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں اسلامیہ کالج جمرود روڈ پشاور، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ اور یونیورسٹی وینسم کالج ملتان روڈ ڈیرہ اسماعیل کان میں 26 جولائی کو ہی ہوگا۔

طالب علم اپنے منتخب کردہ سینٹرز میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی دی گئی تاریخوں کے مطابق ہی ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *