لاہور کی او لیول کی طالبہ تعلیم چھوڑ کر سٹیج اداکارہ بن گئی

  • April 15, 2018 5:04 pm PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک

سٹی سکول سسٹم لاہور کی او لیول کی طالبہ تعبیر برال نے مالی مشکلات کے باعث تعلیم چھوڑ کر پاکستان کی سٹیج انڈسٹری جوائن کر لی ہے۔ تعبیر برال کی عمر سترہ برس تھی جب اس نے کیمبرج سکول سسٹم کو مجبوری کے تحت چھوڑ دیا۔

تعبیر برال کو اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث اس نے سٹیج انڈسٹری جوائن کر لی۔

tabeer2

تعبیر برال نے او لیول تک اداکاری اور رقص کی کوئی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی اور ان کے والد نے لاہور کے پرائیویٹ سکولز میں اپنی صاحبزادی کو معیاری تعلیم دلوائی۔

تعبیر برال پاکستان کی سٹیج انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہیں جو او لیول تک پہنچی ہیں۔

تعبیر برال اپنی والدہ، ایک بہن اور دو بھائیوں کے ساتھ لاہور میں 545 گز کے کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد ان کا خاندان مالی مشکلات کا شکار رہا ہے۔

tabeer1

تعبیر برال ایک سال سے لاہور کے تھیٹرز میں پرفارم کر رہی ہیں اور وہ اب تھیٹر کی دُنیا سے وابستہ ہوکر اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کے اخراجات پورے کر رہی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *