ٹرمپ کی جیت: نوبل لاریٹ سوینیکا نے امریکی شہریت چھوڑ دی

  • December 3, 2016 11:00 pm PST
taleemizavia single page

رملہ ثاقب

امریکہ کے صدارتی الیکشن کے دوران نوبل لاریٹ وول سوینیکا نے ڈونلڈ جے ٹرمپ کے خلاف سخت بیانات دیے تھے۔ اب سوینیکا نے ٹرمپ کی جیت کے بعد احتجاج میں اپنا گرین کارڈ چھوڑ دیا ہے۔

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ، سوینیکا وہ پہلے افریقی تھے جنہوں نے اُنیس سو چھیاسی میں ادب میں نوبل پرائز حاصل کیا. وہ بیس سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور ہارورڈ، کورنل اور ییل جیسی مشہور یونیورسٹیوں میں باقاعدہ استاد کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

امریکی الیکشن سے قبل انہوں اس بات کا عہد کیا تھا کہ ٹرمپ کے صدارت میں آتے ہی وہ اپنا گرین کارڈ پھینک دیں گے جو کہ امریکہ میں رہنے کے لئے ایک مستقل رہائشی اجازت نامہ ہے. اب اس جیت کے بعد اُنہوں نے اپنا عہد پورا کیا۔

اس بیاسی سالہ شخص نے جوہانسبرگ کی کانفرنس میں اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکی ریاست سے خود کو لاتعلق کر رہا ہوں میں نے وہی کیا جس کا وعدہ کیا تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ میں ٹرمپ کے لیے خوف زدہ ہوں میں نے اپنا گرین کارڈ چھوڑ دیا ہے اور اس جگہ منتقل ہو گیا ہوں جہاں میں ہمیشہ سے رہا ہوں مبینہ طور پر اس سے مراد نائجیریا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ” میں اپنے اس فعل سے لوگوں کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا اور نہ ہی گرین کارڈ حاصل کرنے کے لیے روکوں گا میرے لیے ٹرمپ کی صدارت امریکہ چھوڑنے کے لیے صحیح اشارہ تھا۔

یہ بہت اطراف سے مفید ہے. میں کسی بھی نائجیرین کو گرین کارڈ لینے سے روکوں گا نہیں لیکن شاید یہ میرے لیے کافی تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *