این سی اے دوبارہ کھولنے کا اعلان، پولیس نے زبردستی بند کرایا؛ پرنسپل

  • February 25, 2017 2:21 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پرنسپل این سی اے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا ہے کہ پولیس نے دباؤ ڈال کر این سی اے کو بند کرایا جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے چھٹیوں کا اعلان ہی نہیں کیا گیا تھا۔

نیشنل کالج آف آرٹس کو گزشتہ روز ایک ہفتے تک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد این سی اے کا ہاسٹل بھی طلباء سے خالی کرا لیا گیا۔

نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہ تو کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور نہ ہی ہاسٹل کو خالی کرنے کے احکامات کالج کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

پرنسپل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے اُنہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ کالج اور ہاسٹل کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ پرنسپل این سی اے کا کہنا ہے کہ سوموار ستائیس فروری کو روٹین کے مطابق کلاسز اور تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور ہاسٹل میں طلباء کو واپس آنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *