نوشہرہ میڈیکل کالج اور سوات یونیورسٹی میں کرپشن کی تحقیقات

  • October 13, 2017 11:10 pm PST
taleemizavia single page

نوشہرہ

قومی احتساب بیورو نے نوشہرہ میڈ یکل کالج اور سوات یونیورسٹی میں کرپشن کی تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری نیب خیبر پختونخوا کے سربراہ بریگیڈئر ریٹائرڈ فاروق ناصر اعوان کے زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

نیب ترجمان کے مطابق نوشہرہ میڈیکل کالج میں جعلی اسناد پر غیر قانونی بھرتیوں اور طبی آلات کی خریداری میں چالیس کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح سوات یونیورسٹی کے لئے زمین منتخب کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی تجاویز نظر انداز کرنے کی وجہ سے اڑھائی ارب کا یہ منصوبہ متاثر ہوا ہے اس کے علاوہ سوات یونیورسٹی کے لئے وفاق کی جانب سے منظور کردہ بارہ کروڑ پچھتر لاکھ روپے کا فنڈبھی استعمال نہ ہونے پر لیپس ہو گیا ہے ۔

اس ضمن میں نیب کی جانب سے دونوں تعلیمی اداروں کا ریکارڈ قبضے میں لیا جائے گا اور یونیورسٹی کے خزانہ دار کے دفتر کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ غیر قانونی بھرتیوں پر یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے اصل دستاویزات حاصل کی جارہی ہیں اور اس بناء پرتحققیات کو حتمی شکل دے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *