پنجاب میڑک نتائج: کامیابی کی شرح میں ملتان پہلے، لاہور آخری نمبر پر

  • July 27, 2017 12:12 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: خالد خٹک

بورڈ آٖف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز میں مجموعی طور پر 11 لاکھ اُمیدواروں نے شرکت کی تھی پنجاب کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں کامیابی کا تناسب بھی مختلف رہا۔ ان بورڈز میں سب سے زیادہ کامیابی کا تناسب ملتان بورڈ میں رہا جہاں پر 81.7 رہا۔ ملتان بورڈ کے تحت ایک لاکھ 796 اُمیدواروں نے شرکت کی جس میں 82 ہزار 338 اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔

ان امتحانات میں لاہور بورڈ سے دو لاکھ 26 ہزار 619 اُمیدواروں میں سے ایک لاکھ 67 ہزار 131 اُمیدوار کامیاب قرار پائے یوں کامیابی کا 73.7 فیصد رہا۔

گجرانوالہ بورڈ میں دو لاکھ 10 ہزار 760 اُمیدواروں میں سے ایک لاکھ 66 ہزار 813 اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 79.2 فیصد رہا۔

matric

بہاولپور بورڈ میں 74 ہزار 521 اُمیدواروں میں سے 57 ہزار 310 اُمیدوار پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 76.9 فیصد رہا۔

ڈیرہ غازی خان بورڈ میں 66 ہزار 966 اُمیدواروں میں سے 54 ہزار44 اُمیدوار پاس ہوئے ہیں اور کامیابی کا تناسب 80.7 فیصد رہا۔

سرگودھا بورڈ میں 84 ہزار 564 اُمیدواروں میں سے 67 ہزار 927 اُمیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 80.3 فیصد رہا۔

فیصل آباد بورڈ سے ایک لاکھ 50 ہزار 955 اُمیدواروں میں سے ایک لاکھ 17 ہزار 649 اُمیدوار پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 77.9 فیصد رہا۔

matric2

راولپنڈی بورڈ میں ایک لاکھ 21 ہزار 505 طلباء میں سے 94 ہزار 402 طلباء پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 77.7 فیصد رہا۔

ساہیوال بورڈ سے 64 ہزار 65 اُمیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 50 ہزار 471 اُمیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 78.8 فیصد رہا۔

میٹرک کے ان امتحانات میں پنجاب بھر سے مجموعی طور پر گیارہ لاکھ طلباء نے شرکت کی جس میں سے 5 لاکھ 55 ہزار طلباء پاس ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *