اینڈرائیڈ فونز میں ڈیٹا چوری کیلئے میل ویئر کی موجودگی کا انکشاف

  • March 15, 2017 11:45 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

اگر آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ ان ڈیوائسز میں ایک میل ویئر پہلے سے انسٹال ہوتا ہے جسے ڈیٹا چوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ نے 30 سے زائد مختلف اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں اس طرح کے نقصان دہ سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے کا انکشاف کیا۔

متاثرہ اسمارٹ فونز میں سے بیشتر بڑی کمپنیوں جیسے سام سنگ، ایل جی اور گوگل وغیرہ کے ہیں۔

تاہم یہ واضح رہے کہ کمپنیوں کے تمام ماڈلز میں یہ میل ویئر موجود نہیں یا وہ متاثرہ نہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ میل ویئر صارفین کے استعمال سے پہلے ہی مختلف ڈیوائسز میں انسٹال کردیا جاتا ہے اور ممکنہ طور پر یہ کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے دوران سپلائی لائن میں ہوتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی نے جو میل ویئرز دریافت کیے ہیں، ان میں سے بیشتر معلومات چرانے والے ہیں مگر ایک ڈیوائس میں رین سم ویئر پروگرام بھی پایا گیا۔

ایسے پروگرام کے ذریعے ہیکر ڈیوائس کو بلاک کردیتے ہیں اور پیسوں کے بدلے اسے کھولتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ایسے میل ویئرز والی ڈیوائسز میں صارفین کو کوئی تبدیلی بھی محسوس نہیں ہوتی جیسا عام طور پر کسی میل ویئر کے انسٹال ہونے پر سامنے آتی ہے۔

تاہم صارفین کسی میل ویئر اسکینر کو ڈاﺅن لوڈ اور چلاکر اس خطرے سے خود کو بچا سکتے ہیں جن ڈیوائسز میں یہ میل ویئرز دریافت ہوئے وہ درج ذیل ہیں؛

سام سنگ گلیکسی نوٹ ٹو

ایل جی جی فور

سام سنگ گلیکسی ایس سیون

سام سنگ گلیکسی ایس فور

سام سنگ گلیکسی نوٹ فور

سام سنگ گلیکسی نوٹ فائیو

شیاﺅمی می فور آئی

گلیکسی اے فائیو

سام سنگ گلیکسی نوٹ تھری

سام سنگ گلیکسی نوٹ ایج

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس ٹو

سام سنگ گلیکسی ٹیب ٹو

اوپو این تھری

نیکسز فائیو

نیکسز فائیو ایکس

لیناوو ایس 90

اوپو آر سیون پلس

شیاﺅمی ریڈمی

لیناوو اے 850


بشکریہ ڈان نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *