لمز میں سمر کورس کا آغاز، پاکستان بھر سے90 طلباء کی شرکت

  • July 18, 2017 11:41 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں سمر کوچنگ سیشن کا آغاز ہوگیا ہے جس میں نیشنل آوٹ ریچ پروگرام کے تحت داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کو اورینٹیشن بریفنگ دی گئی۔

سمر سکول کی افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی نے خطاب میں کہا کہ اس کورس کا مقصد طلباء کی شخصیت میں نکھار لانا ہے اورطلباء کی ٹریننگ کرنا ہے۔ اُنہوں نے کورس میں شریک بچوں کے والدین کو لمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ سروسز محمد امیر خان دُرانی نے بتایا کہ طلباء اس کورس کے دوران نظم و ضبط کی مکمل پاسداری کریں اور اُنہوں نے طلباء کو ڈسپلن سے متعلق آگاہ کیا۔ لمز سمر سکول کی ڈائریکٹر مائرہ عروبہ نعیم نے طلباء کو سمر سکول کورسز پر بریفنگ دی اور سمر پروگرام میں پڑھانے والے اساتذہ سے متعلق آگاہ کیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل آوٹ ریچ پروگرام کے تحت طلبا کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔ پروگرام سے طلبا کوعملی زندگی میں کامیاب ہونے کا بہترین موقع ملے گا۔ سمر کوچنگ سیشن میں طلبا کو سکالرشپ ٹیسٹ سیٹ ون اور ٹو کی مکمل ٹریننگ دی جارہی ہے۔

لمز سمر سکول پروگرام میں چودہ سال سے سولہ سال تک کی عمر کے بچوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

کوچنگ سیشن میں مظفر آباد، میرپور، زیارت، گلگت، مردان، خوشاب، کراچی، ڈیرہ غازی خان، بہالپور سمیت دیگر علاقہ جات کے طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات کو پندرہ روز تک یونیورسٹی میں ٹریننگ دی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *