سی ایس ایس میں لمز کے کون سے 20 گریجویٹ کامیاب ہوئے؟

  • May 20, 2017 1:54 pm PST
taleemizavia single page

تعلیمی زاویہ رپورٹ

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے فارغ التحصیل طلباء وطالبات نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیاب ہونے والے ان 20 طلباء کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکمہ جات میں تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

سی ایس ایس امتحان میں کامیاب 199 اُمیدواروں میں سے 20 اُمیدوار لمز سے گریجویٹ ہیں۔ یوں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں میں لمز کا تناسب 10 فیصد ہے۔

لمز سے 2012ء میں گریجویٹ تزین فاطمہ، 2013ء میں لاء کی گریجویٹ عنبرین اشفاق، 2014ء میں اکنامکس کا گریجویٹ اعجاز سرور، مرحبا نعمت، 2017ء میں لاء کے گریجویٹ محمد دانش، 2016ء لاء گریجویٹ دانیال حسنین شامل ہیں۔

لمز سے 2014ء کے الیکڑیکل انجینئر بلال احمد، 2014ء میں کمپیوٹر سائنس گریجویٹ حسن عباس، 2012ء کمپیوٹر سائنس طاہر جاوید، 2012ء پولیٹیکل سائنس فہد جمیل، 2015ء میں اکنامکس کے گریجویٹ نادر شہزاد خان، سید خرم فرخ، اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے گریجویٹ سعد علی شامل ہیں۔

اسی طرح اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی گریجویٹ رودار امجد، راؤ شہباز، نشاء پراچہ، ماہ رُخ امتیاز اور خواجہ رضا عباس شامل ہیں۔

سی ایس ایس میں لمز کی 2014ء کی گریجویٹ بیلہ خان اور 2015ء کی گریجویٹ عشا امتیاز کامیاب ہوئی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *