ایک سکول میں پولیس چوکی قائم، دوسرے پر وڈیرے کا قبضہ

  • October 18, 2017 1:38 pm PST
taleemizavia single page

خیر پور

خیرپور کے گورنمنٹ پرائمری سکول داؤد گوٹھ کی عمارت میں پولیس چوکی قائم ہونے اور گورنمنٹ پرائمری سکول پلھ کی عمارت میں گاؤں کے وڈیرے کی جانب سے اپنا گودام بنا کر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ داؤد گوٹھ کے سماجی کارکنوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری لیاقت علی خاصخیلی کو تحریری درخواست دیکر شکایت کی ہے کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول داؤد گوٹھ کی عمارت پر پولیس اہلکاروں نے قبضہ کر کے اسکول کی عمارت میں پولیس چوکی قائم کر دی ہے۔

جس کی وجہ سے اسکول کے بچوں کی پڑھائی شدید متاثر ہو ئی ہے اس لیے اسکول میں قائم پولیس چوکی ختم کرا کر اسکول کی عمارت میں بچوں کی پڑھائی شروع کی جائے۔

جبکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول پلھ کی عمارت میں گاؤں کے وڈیرے نے قبضہ جما کر اس میں بُھوسے اور زرعی اجناس کا گودام بنا لیا ہے۔

جس پر دیہاتیوں نے خیرپور پہنچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری کو اسکول میں قائم گودام ختم کراکر اسکول کی عمارت اسکول کے حوالے کرنے کی شکایت کی۔

جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے حکام بالا کو تحریری شکایت بھیج کر دونوں اسکولوں کی عمارات کا قبضہ خالی کرانے کے لیے کہاہے۔

واضح رہے کہ ضلع بھر کی کئی دیہات کے اسکولوں کی عمارات پر غیر قانونی قبضے ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اس لیے بڑا آپریشن کر کے تمام اسکولوں کی عمارات کے قبضے خالی کرائے جائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *