لاہور کے ڈیجیٹل رکشہ پر کیسے سواری کریں؟

  • October 24, 2016 8:10 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

اب رکشہ میں سفر بہت ہی آسان ہو گیا ہے اب سفر کرنے والوں کو اپنے سمارٹ فون موجود ایپ کی مدد سے اُوبر رکشہ کو بلانا ہے، مقررہ وقت پر رکشہ آپ کے دروازے پر ہو گا اور آپ نہایت اطمینان کے ساتھ شہر کے کسی بھی حصے تک جا سکیں گے۔

پاکستان کے شہروں میں سفر کے لئے جو سواری سب سے زیادہ مقبول اور عوام کی دسترس میں ہے وہ ہیں رکشہ اور اب معروف کمپنی اُوبر نے عوام کی بڑی تعداد کی سہولت کے لئے اُوبر آٹو سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سروس کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا ہے۔ چئیرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے اس سروس کا افتتاح کیا اور رکشہ کی سواری بھی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زہیر یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اُوبر آٹو سروس کا آغاز پاکستان کے ان شہریوں کے لئے ہے جو ٹیکسی سروس سے استفادہ حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

یہ رکشہ سروس عام شہریوں کی سہولت کے لئے شروع کی گئی ہے اور امید ہے کہ اس رکشہ سروس سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفید ہو گی۔پاکستان کی گنجان آباد گلیوں اور بازاروں میں سفر کے لئے رکشہ ایک باآسانی دستیاب سواری ہے اور اگرچہ ہر رکشہ کسی نہ کسی حد تک آرٹ کا نمونہ ہے تاہم اب اُوبر نے اس سواری میں مزید جدت پیدا کر دی ہے۔

اُوبر کے افریقہ میں توسیعی شعبے کے سربراہ لوئنس آمادو کا کہنا ہے کہ اُوبر کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے شروع کی جانے والی رکشہ سروس کا ایک مقصد شہریوں کو سفر کی کم خرچ سہولت فراہم کرنا اور دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کے گرین پنجاب پروگرام پر عمل کرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اُوبر صارفین تک رسائی بڑھانا چاہتی ہے۔

اُوبر کی جانب سے رکشہ سروس کا آغاز کمپنی کی جانب سے اٹھایا جانیوالا پہلا قدم نہیں ہے اس سے پہلے بھی یہ سروس بھارت میں سال 2015 ءمیں شروع کی گئی تھی تاہم اس سروس کو صرف آٹھ ماہ بعد بند کرنا پڑا۔ تاہم بھارت میں اس سروس کی بندش کی وجوہات کمپنی کی جانب سے ابھی تک سامنے نہیں لائی گئیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *