قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کیو ای سی کے تحت اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

  • September 30, 2016 12:19 am PST
taleemizavia single page

گلگت بلتستان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ منجمنٹ سائنس اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام ہونے والی اس ورکشاپ میں ایجادات اور پائیدار ترقی کی راہ میں مستقبل کا سوچ کے موضوع پر ٹریننگ دی گئی۔

ورکشاپ میں یونیورسٹی کے 30 اساتذہ و منجمنٹ سٹاف شریک ہوئے۔

ورکشاپ میں لیکچر دینے کیلئے کامسٹیک کے سینئر پالیسی تجزیہ کار عمر شہزاد کو ریسورسز پرسن کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

انہوں نے ورکشاپ کے شرکاءکو ایک ادارے میں نئی ایجادات اور پائیدار ترقی کیلئے نئی سوچ پیدا کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

اس دوران عملی تربیت بھی دی گئی ورکشاپ کا کوآرڈینٹر اسسٹنٹ پروفیسر محمد الیاس ھے۔

دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاءورکشاپ میں رجسٹرار عبدالحمید لون اور ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *