کینئرڈ کالج میں کانووکیشن، 620 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

  • March 30, 2017 5:54 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

کینئرڈ کالج کے 80 ویں کانووکیشن میں بی ایس آنرز کی 462 ڈگریاں جبکہ ایم فل کی 158 ڈگریاں تقسیم کی گئیں کانووکیشن میں میں منگت رائے گولڈ میڈل شعبہ انگریزی کی فاطمہ ساجد کو، میرافیلبوس گولڈ میڈل فائن آرٹس کی وفا اختر کو دیا گیا۔

کانووکیشن میں بوس ویل گولڈ میڈل ثانیہ سیسال، للی نجم الدین میڈل عفیفہ ظہیر کو، مُنیر احمد میڈل نور وسیم کو، انوار الحق گولڈ میڈل کنزہ اکرام کو، انگوری میڈل کنزہ رحیم کو، ایس ایم ظفر میڈل رمشا نواز کو، حنا خورشید اور سمیعہ نیازی کو بھی بہترین تعلیمی کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔

کانووکیشن میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی، چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین، چیئرمین بورڈ آف گورنرز کینئرڈ کالج اور بشپ آف لاہور ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک، پرنسپل کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، وائس چیئرمین ایرک میسی، سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خلیق الرحمن سمیت گریجویٹس اور اُن کے والدین نے بھی شرکت کی۔

کانووکیشن میں ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک اور پرنسپل کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

KC Convocation

وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی کہتے ہیں کہ کینئرڈ کالج کے تعلیمی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے اب یونیورسٹی کا درجہ مل جانا چاہیے وہ اسے یونیورسٹی بنوانے کی کوشش کریں گے۔ رضا علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کا نوجوان ہی اس ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

KC2

اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اس ملک کے لیے وقف کریں اور اگر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے جائیں تو واپس آکر پاکستان کی خدمت کریں۔

کانووکیشن میں ڈگری لینے والی طالبہ کنزہ رحیم کہتی ہیں کہ کینئرڈ کالج نے اُنہیں معیاری تعلیم دے کر اس ملک کا بہترین شہری بنا دیا ہے۔ وہ کہتی ہیں اگرچے ڈگری مکمل کرنا بہت مشکل ٹاسک تھا تاہم والدین کی سرپرستی اور اساتذہ کی محنت نے اسے ممکن بنادیا۔

kc3

کینئرڈ کالج کی ایک اور گریجویٹ رمشا نواز کہتی ہیں کہ کینئرڈ کالج سے پڑھنا ان کی زندگی کا خواب تھا اور وہ کینئرڈ کالج کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *