انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے انتخابات، ٹیچرز فورم کا صدر منتخب

  • November 1, 2017 10:03 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات کے نتائج کے تحت کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی 303ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچر الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر ریاض احمد نے 293ووٹ حاصل کئے۔

نائب صدر کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر 307ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک نے295 ووٹ حاصل کئے ۔

سیکرٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر محمد معیز خان 329ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محسن علی نے 283ووٹ حاصل کئے ۔

خازن کے عہدے کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے غفران عالم نے 374ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابلے میں محمد اسد خان تنولی نے 227ووٹ حاصل کئے۔

جوائنٹ سیکریٹری کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 339ووٹ لے کرجبکہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹر لبنیٰ غزل289ووٹ لے کر منتخب ہوئیں۔

دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *