فیسوں میں اضافہ جامعہ کراچی کو پرائیویٹائز کرنیکی سازش؛ جمعیت

  • November 22, 2017 1:12 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی سید عزیر نے کہا ہےکہ جامعہ انتظامیہ نے طلباء دشمن داخلہ پالیسی جاری کر کے اپنی جاگیردارانہ سوچ کی عکاسی کی ہے فیسوں میں خلاف ضابطہ اضافہ طلباء کو تعلیم سے دور اور جامعہ کو پرائیویٹائز کرنے کی سازش ہے۔

جامعہ کراچی نے سال 2003میں سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد ایوننگ پروگرام کے نام پر سیلف فنانس اسکیم شروع کی تھی اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور حکومت سندھ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ایوننگ پروگرام سیلف فنانس سسٹم جامعہ کراچی کے مالی بحران کو ختم کرے گا۔

جبکہ وقت نے ثابت کیا کہ کرپشن اور بد نظمی کے باعث جامعہ کا مالی بحران ختم نہ ہوسکا، انتظامیہ نے بد نظمی اور کرپشن کو ختم کرنے کے بجائے سال 2018کے لیے جاری داخلہ پالیسی میں فیسوں میں مزید 20سے 25فیصد اور ڈونر نشستوں کی فیس میں لاکھوں کا اضافہ ہوا ہے لہٰذا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور محکمہ تعلیم جامعہ کراچی میں بد عنوانیوں کا نوٹس لیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *