بہترین ناول لکھنے پر پاکستانی خاتون کو 30 ہزار پاؤنڈز کا نقد انعام

  • June 16, 2018 2:44 pm PST
taleemizavia single page

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی ناول نگار کاملہ شمسی کے ناول ’ہوم فائر‘ نے 2018 کے بہترین ناول کا ’ویمن پرائز فار فکشن‘ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جس کے بعد کاملہ شمسی یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

کاملہ شمسی کے ناول ’ہوم فائر‘ کے موضوع کو جیوری میں موجود ججز نے سراہا۔ ناول میں مصنفہ نے بنیاد پرستی اور خاندانی وفاداریوں کو موضوع بنایا ہے۔

جیوری کی سربراہ سارہ سینڈز نے کتاب کے موضوعات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم فائر دراصل انسانی رشتوں کی بہتر عکاسی کرتی ہے اور یہ کتاب قاری کے لیے اپنے آپ میں ایک کشش رکھتی ہے ۔

ویمن پرائز فار فکشن 1996ء سے انگریزی کے بہترین ناول کو دیا جاتا ہے۔ مقابلہ جیتنے والی مصنفہ کو 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ (46 لاکھ 60 ہزار روپے) نقد انعام بھی ملتا ہے۔

ہوم فائر‘ کاملہ شمسی کی 16 ویں کتاب اور ساتواں ناول ہے۔ اس سے قبل بھی ان کے ناولز کو انعامات کے لیے نامزد کیا جاتا رہا ہے۔

23 اپریل کو ویمن پرائز کے لیے کاملہ شمسی اور اروندھتی رائے سمیت دنیا کی 16 خواتین کے ناولز کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *