ایران نے یونیسکو کا تعلیمی ایجنڈا 2030ء مسترد کر دیا

  • May 8, 2017 6:41 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ یونیسکو کا ڈیزائن کردہ عالمی تعلیمی ایجنڈا 2030ء مسترد کرتے ہیں اور خفیہ طور پر اس ایجنڈے پر دستخط اور عمل درآمد کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

آیت اللہ خامنائی کا کہنا ہے کہ اس تعلیمی ایجنڈے کی بنیاد پر ایران جُھکے گا نہیں۔

اُنہوں نے یہ بات نیشنل ٹیچرز ویک کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کے دوران کہی۔

آیت اللہ خامنائی کا کہنا ہے کہ یونائیٹیڈ نیشنز پر عالمی طاقتوں کا قبضہ ہے اور انہیں یہ اجازت کس نے دی ہے کہ وہ دُنیا کے کثیر الثقافتی ممالک سے متعلق فیصلے کریں اور انٹرنیشنل کیمونٹی کے نام پر ان طاقتوں کی اجارہ داری ہے۔

اُنہوں نے علی الاعلان کہا کہ وہ اس خفیہ ایجنڈے کا نفاذ ایران میں نہیں ہونے دیں گے اور اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

پاسیج تنظیم کے سربراہ سہراب الصلاحی نے انکشاف کیا ہے کہ یونیسکو کے تعلیمی ایجنڈے 2030ء میں امریکی جاسوس بطور تعلیمی ماہر کام کر رہے ہیں اور یہ جاسوس مختلف ممالک سے تعلیم کے نام پر خفیہ سرگرمیاں چلانا چاہتے ہیں اور ایران میں اس ایجنڈے کے تحت امریکی جاسوس داخل ہونا چاہتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *