انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی “ڈبلیو کیٹیگری” میں شامل

  • February 26, 2017 1:50 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی نے دی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو ڈبلیو کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو بذریعہ خط بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والے اس خط کے متن کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کو جانچنے کے لیے سکور کارڈ سسٹم کے تحت کوالٹی کا جائزہ لیا گیا ہے اور یونیورسٹی نے 87.67 فیصد سکور حاصل کیے ہیں جس کی بنیاد پر اسے ڈبلیو کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ایچ ای سی نے یہ سکورنگ یونیورسٹی مین کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کے قیام کے بعد جاری کیے ہیں۔

ایچ ای سی نے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، صدر یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں کوالٹی ایہنانسمنٹ سیل کو مزید موثر بنایا جائے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے یونیورسٹی کو ڈبلیو کیٹیگری میں شامل ہونے کے بعد کہا ہے کہ یہاں پر صرف اسلامی تعلیمات پر توجہ نہیں دی جارہی بلکہ سائنسی شعبہ جات کی تعلیم پر مروجہ نصاب کے مطابق فراہم کی جارہی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *