انٹربورڈ کراچی کے بورڈ آف گورنرزکے الیکشن کا شیڈول جاری

  • February 15, 2018 8:21 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ آف گورنرز میں انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے تمام سرکاری و نجی انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز ان انتخابات میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے لئے اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں، جاری کردہ پروگرام کے مطابق انتخابات جمعرات 15 مارچ 2018ء کو صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بورڈ آفس کی لائبریری میں منعقد ہوں گے۔

انتخابات کے لئے امیدواروں کے نامزدگی فارم بروز پیر پانچ مارچ 2018ء کو دوپہر دس بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ریٹرننگ آفیسر اور سیکرٹری بورڈ مسز زرینہ راشد کے پاس جمع کروائے جائیں گے۔

بدھ 7 مارچ کو نامزدگی فارمز کی اسکروٹنی ہوگی جبکہ پیر 12 مارچ تک انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *