بھارت کی 28 بڑی سرکاری یونیورسٹیوں میں صرف 25 فیصد خواتین اساتذہ

  • October 9, 2016 12:22 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ

بھارت کی 28 بڑی یونیورسٹیوں کا تجزیہ کیا گیا ہے جس میں مرد اور خاتون اساتذہ کے تناسب کا جائزہ لیا گیا۔

ان اٹھائیس یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی مجموعی تعداد 7 ہزار 743 ہے جس میں 5 ہزار 651 مرد اساتذہ جبکہ 2 ہزار 62 خواتین اساتذہ ہیں۔ بھارت کی وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں خواتین کی بطور اُستاد بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی اٹھائیس مرکزی یونیورسٹیوں میں خواتین اساتذہ کا تناسب مرد اساتذہ کے مقابلے پر ایک چوتھائی ہے۔ اس رپورٹ میں بھارت کے تمام بڑے صوبوں میں ایک ایک بڑی یونیورسٹی کا انتخاب کیا گیا تھا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر جنس کے تناسب کے اعتبار سے انتہائی غیر متناسب ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں یہ تناسب قدرے بہتر ہے۔

اندرا گاندھی یونیورسٹی میں سائنس، ہیومینیٹیز، سوشل سائنس کے شعبہ جات میں 154 مرد اساتذہ کے مقابلے پر 133 خواتین اساتذہ تعینات ہیں۔

بھارت کے جنوبی علاقے کی کیرالہ یونیورسٹی میں 68 مرد اور 25 خواتین اساتذہ، یونیورسٹی آف کرناٹکا میں 62 مرد اور 20 خواتین اساتذہ جبکہ یونیورسٹی آف تامل ناڈو میں 49 مرد اور 15 خواتین اساتذہ ہیں۔

ان یونیورسٹیوں کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین اساتذہ کی بیشتر تعداد روایتی شعبہ جات میں تعینات ہیں۔ جن میں ایجوکیشن، سوشیالوجی، سوشل سائنسز، سائیکالوجی، سوشل ورک اور لٹریچر شامل ہیں۔

جبکہ سائنس کے شعبہ جات میں زوالوجی، باٹنی اور بائیولوجی میں خواتین اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے۔

دوسری جانب انجینئرنگ کے شعبہ جات میں تو حقائق بالکل برعکس ہیں۔ میکنیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ کے شعبہ جات میں خواتین اساتذہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔

میڈیکل سائنس کے شعبہ گائناکالوجی میں کوئی مرد اُستاد نہیں ہے جبکہ کارڈیالوجی اور سرجری ڈیپارٹمنٹس میں خواتین اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت کی جانب سے خواتین اساتذہ اور ریسرچ سکالرز کی یونیورسٹیوں میں بھرتیوں کےلیے ضوابط میں نرمی کی جارہی ہے تاکہ خواتین اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ہوسکے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *