دہلی یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین الیکشن: بی جے پی کا حمایت یافتہ طلباء گروپ کامیاب

  • September 10, 2016 12:27 pm PST
taleemizavia single page

دہلی، اروند کمار

نیشنلسٹ آل انڈیا سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اے بی وی پی نے ایک بار پھر دہلی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ یونین کے انتخابات میں تین اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اے بی وی پی کے امیت تنور نے صدر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ امیت تنور پی جی ڈی اے وی کالج میں ایم اے ہندی کے طالبعلم ہیں اور وہ چار سال سے اے بی وی پی کے ساتھ منسلک ہیں۔

delhi-4

انکیت سنگون سیکرٹری اور پریانکا چبری نے نائب صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یافتہ نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(این ایس یو آئی) کے موہت سنگون جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

کامیاب ہونے والے طلباء اُمیدواروں نے جیت کا جشن منایا اور کیمپس میں لڈو تقسیم کیے گئے۔

دہلی یونیورسٹی میں ووٹوں کی گنتی آج صبح سات بجکر تیس منٹ پر شروع ہوئی تھی۔ دولت رام کالج کے طلباء نے جیت کی خوشی میں بہت بڑی ریلی کا بھی اہتمام کیا۔

delhi-2

سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں بی جے پی کی حمایت یافتہ طلباء تنظیم نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

دہلی یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں چھتیس فیصد طلباء نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ مجموعی طور پر ٹرن اوور تنتالیس اعشاریہ تین فیصد رہا۔

اسی طرح چوالیس کالجوں میں سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کے انتخابات بھی ہوئے جس میں کانگرس کی حمایت یافتہ نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے تینتیس کالجوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جبکہ بی جے پی کی حمایت یافتہ طلباء تنظیم اے بی وی پی نے 11 کالجوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دہلی یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین الیکشن کے چیف الیکشن آفیسر ڈی ایس راوت کے مطابق پولنگ دو مراحل میں منعقد کی گئی تھی۔ انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ آیورودیک اور یونانی طبیہ کالج میں رہا۔ جہاں 91 فیصد طلباء نے اپنا ووٹ استعمال کیا۔ جبکہ کم سے کم ٹرن آؤٹ کیمپس لاء سنٹر ٹو میں رہا جو صرف 6 اعشاریہ 8 فیصد تھا۔

delhi-5

سٹوڈنٹس یونین کے نتائج میں اے بی وی پی ایک نشست ہاری ہے جبکہ 2014ء اور 2015ء کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی، کانگرس کی حمایت یافتہ طلباء تنظیموں کو چار نشستوں پر شکست دی تھی۔

اس انتخابات کے لیے 117 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 23 ہزار 241 طلباء 51 کالجوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے اہل تھے۔

delhi-3

ان انتخابات میں پہلی بار طالبات نے بھی حصہ لیا۔ صدر کے نشست کے سات اُمیدواروں میں سے چار اُمیدوار خواتین تھیں۔ جبکہ نائب صدر کے پانچ اُمیدواروں میں سے تین اُمیدوار لڑکیاں تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *