انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بیف فیسٹیول پر ہندو طلباء کا حملہ

  • May 31, 2017 1:08 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک: چنائی

انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چنائی، مدراس میں بیف فیسٹیول کے دوران ہندو طلباء نے حملہ کیا اور اس حملے کا نشانہ پی ایچ ڈی سکالر سوراج کو بنایا گیا۔

آئی آئی ٹی چنائی میں بیف فیسٹیول کے دوران بھارتی حکومت کی جانب سے ذبیحہ خانوں کے لیے جانوروں کی خریداری پر پاپندی کے خلاف مباحثہ منعقد ہوا اور علامتی احتجاج کے طور پر طلباء نے بیف بھی کھایا۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس فیسٹیول میں 80 سے زائد طلباء وطالبات شریک تھے۔

ہاسٹل میں منعقدہ اس فیسٹیول میں پی ایچ ڈی سکالر سوراج نے بھی شرکت کی جس پر پانچ کے قریب ہندو طلباء نے ان پر تشدد کیا جس سے ان کی دائیں آنکھ شدید زخمی ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان نے بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے کہا واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مدراس ہائیکورٹ نے گائے کے گوشت کھانے پر عائد پاپندی کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *