امتحانات میں نقل و بوٹی کے رجحان پر فلم کی شوٹنگ شروع

  • January 19, 2018 9:14 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی بہت جلد بھارتی تعلیمی نظام کے موضوع پر مبنی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ ’چیٹ انڈیا‘ نامی اس فلم کی مشترکہ پروڈکشن کرنے والے عمران ہاشمی کا ماننا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ہوگی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی بھارتی تعلیمی نظام میں ہونے والی کرپشن کے گرد گھومتی ہے۔

عمران ہاشمی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’اس فلم کا اسکرپٹ اور نام چیٹ انڈیا کافی پاورفل ہے، یہ ایسی چند بہترین کہانیوں میں سے ایک ہے جسے پڑھنے کا مجھے موقع ملا، اور میں ایک ایسی فلم جو میرے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ہوگی میں کام کرنے کے لیے بےحد پرجوش ہوں‘۔

اداکار نے اس فلم میں کام کرنے کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کیا۔ عمران ہاشمی کے علاوہ اس فلم کی پروڈکشن ٹی سیریز اور ایلپسز کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔

Screen Shot 2018-01-19 at 9.09.54 PM

’چیٹ انڈیا‘ کی ہدایات سومک سین دے رہے ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ہر بھارتی طلبہ کے لیے ہوگی جو بہترین نتائج لانے کے پریشر میں مبتلا ہے۔

فلم ’چیٹ انڈیا‘ کی ریلیز 2019 فروری میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بولی وڈ اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہندوستان میں اسکولز کی خراب صورتحال پر مبنی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین پر اچھا تاثر چھوڑا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *