ایچ ای سی بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ کی تاریخ میں 31 اگست تک توسیع

  • July 14, 2017 8:35 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2016ء کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کر دی ہے اور تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مقررہ تاریخ تک اساتذہ کی فہرستیں ارسال کر دیں۔

ایچ ای سی نے سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کمیٹی کے ذریعے سے یہ نام ارسال کریں اور نامینیشن متعلقہ فیکلٹی کی ڈین اور آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر کی جانب سے بھی منظور شدہ ہوں۔

ایچ ای سی ناموں کی فہرستوں کا جائزہ اپنی تشکیل کردہ کمیٹی میں لے گی جس کے بعد بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

ایچ ای سی بیسٹ ٹیچر کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گی۔

یونیورسٹیز کو بیسٹ ٹیچر نامینیشن کیلئے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی براہ راست کسی بھی اُستاد کی درخواست کو قبول نہیں کرے گی۔


  1. It must be open merit. There is much Nepotism and favouritism while having nominations. Killing of merit.

  2. ھر ٹیچر کو حق دیا جائے کہ وہ اپلائی کرے۔ اگر چئرمین کے ایما پر چھوڑ دیا۔ تو میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں رھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *