ایچ ای سی کی یونیورسٹی آف چکوال میں داخلوں پر پاپندی

  • May 11, 2017 11:43 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے یونیورسٹی آف چکوال میں داخلوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور اس ضمن میں طلباء، والدین کو آگاہ کیا ہے کہ اس یونیورسٹی میں داخلہ ہرگز مت لیں۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف چکوال سے متعلق اخبارات میں اشتہار دینے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر بھی اس غیر قانونی اور غیر منظور شدہ یونیورسٹی میں داخلوں سے منع کیا ہے۔

شاہ ملتانی روڈ پر واقع یونیورسٹی آف چکوال کی جانب سے جاری کی جانے والی کسی بھی ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ایچ ای سی سے یہ کیمپس الحاق شدہ نہیں ہے۔

ایچ ای سی نے طلباء کو الرٹ کیا ہے کہ وہ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت کو ضرور کمیشن کی ویب سائٹ پر چیک کر لیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *