ایچ ای سی: یونیورسٹیز میں داخلوں کا انٹری ٹیسٹ شیڈول جاری

  • March 19, 2018 10:49 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت یونیورسٹیوں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ چوبیس مارچ کو لیا جائے گا۔ ایچ ای سی پاکستان نے اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے ہیٹ ون (انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی)، ہیٹ ٹو ( بزنس ایجوکیشن)، ہیٹ تھری (آرٹس، ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز) اور ہیٹ فور ( ایگری کلچر اینڈ ویٹرنری سائنسز، بائیولوجیکل اینڈ میڈیکل سائنسز، فزیکل سائنسز) کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ یونیورسٹیوں میں داخلوں کے لیے ایچ ای سی کے تحت اس ٹیسٹ میں لازمی شرکت کریں جبکہ ٹیسٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے والے اُمیدواروں کو رول نمبر سلپس بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

جن اُمیدواروں کو تاحال رول نمبر سلپ موصول نہیں ہوئی وہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر فوری طور پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


  1. ایچ ای سی کےداخلہ ٹیسٹ کے انتظامات انتہائی ناقص تھے۔ ایک بجے کی بجائے پرچہ دو بج کر 35 منٹ پر شروع ہوا۔ سوالیہ پرچہ کافی مشکل تھا۔ اور میرے خیال میں نامکمن ہے سو سوالات کو ایک سو بیس منٹ میں مکمل کرنا ۔
    سوالیہ پرچہ کوواپس ہی نہیں کیا گیا۔ اس کی کیا وجہ تھی معلوم نہیں۔
    رزلٹ آج تین ہو چکے ہیں۔ جاری نہیں ہوا۔ نہ درست جوابات والی کاپی ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر ابھی تک جاری ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *