گوگل یو ای ٹی لاہور کے طلباء کوجدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں سیکھائے گا

  • September 10, 2016 9:36 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

گوگل جنوبی ایشیاء کے نمائندے ویب مینجر وقاص برنی، سٹرٹیجک آن لائن پارٹنر شپس جنوبی ایشیاء کے مینجر ایپس احمد نواز نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا ہے۔

گوگل کے نمائندوں نے یو ای ٹی کے طلباء کو ویب ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپنگ، بلاگنگ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

احمد نواز نے طلباء کو گوگل ایڈ سینس اور ایڈ موب سے متعلق بھی اہم معلومات کا تبادلہ کیا۔ اُنہوں نے طلباء کو بتایا کہ وہ کس طرح مختلف مہارتوں کو سیکھ کر اپنے معاشی وسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

یو ای ٹی لاہور کیمپس میں طلباء کی ٹریننگ کے اختتامی سیشن میں وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فضل احمد خالد کہتے ہیں کہ موجودہ دور کو گوگل کے جادوئی سحر کا دور گردانتے ہوئے کہا کہ گوگل اپنی منفرد اور ممتاز خوبیوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجیز میں سب پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

گوگل کے نمائندوں اور یو ای ٹی کے درمیان مستقبل میں مشترکہ طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروگرام شروع کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

یو ای ٹی کے وائس چانسلر سمجھتے ہیں کہ جدید دور میں ترقی ٹیکنالوجی کے حصول کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

گوگل کے نمائندے وقاص برنی کا کہنا تھا کہ طلباء کو جدت پسندی کی سوچ کو اپنانا ہوگا اور ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھ کر روز گار کے مسائل سے نمبٹا جاسکتا ہے۔

وائس چانسلر نے وقاص برنی اور احمد نواز کو اعزازی شیلڈ سے نواز کر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *