جی سی یو: گلگت بلتستان ثقافتی میلہ، رقص و سرور کی محفل

  • February 26, 2017 2:27 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گلگت بلتستان اور وادی ہنزہ کے طلباء نے اپنا ثقافتی دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا، یونیورسٹی میں ثقافتی لباس اور لوک گیت سے پنجاب کے طلباء بھی لطف اندوز ہوئے۔

GC1

اس ثقافی میلے کو دیکھنے کے لیے ریئس جامعہ ڈاکٹر حسن امیر شاہ، چیئرمین شعبہ سیاسیات ڈاکٹر خالد منظور بٹ اور دیگر شعبہ جات کے انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

gc2

ثقافتی میلے میں موسیقار اُستاد جابر خان جابر، اُستاد میر افضل، ، اُستاد فدا حسین اور طالب حسین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

gc5

ثقافتی میلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلباء نے بھی حصہ لیا جبکہ اس موقع پر لاہور شہرکے مختلف اداروں کے طلباء کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

gc3

اس ثقافتی میلے میں گلگت بلتستان کے علاوہ وادی ہنزہ کا روایتی رقص اور لوک گیت پیش کیے گئے جس سے حاضرین بے حد لُطف اندوز ہوئے۔

gc6

اُستاد جابر خان جابر کہتے ہیں کہ ثقافتی پہچان کو برقرار رکھنا نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے اور گلگت کی ثقافت میں امن، بھائی چارہ اور سلامتی کا پیغام ہے۔ اس موسیقی کو سننے کے بعد دل و جان کو سکون محسوس ہوتا ہے اور جب دُھنیں کسی بھی شخص کو سنائی دیں تو وہ راحت محسوس کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *