جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایم ایس، ایم فل میں داخلوں کا اعلان

  • August 27, 2017 2:41 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اپنی تمام کلیات کے 28 شعبہ جات میں ایم ایس اور ایم فل میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ایم فل میں داخلوں کے لیے کم از کم سی جی پی اے 2.5 ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے اور سالانہ امتحانات کے تحت ایم اے کرنے والے اُمیدواروں کے پچاس فیصد نمبرز ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ان داخلوں کے لیے اپنا انٹری ٹیسٹ منعقد کرے گا جس کے لیے سبجیکٹ کے 40 فیصد نمبرز جبکہ جنرل نالج کے 60 فیصد نمبرز رکھے گئے ہیں۔ جنرل نالج میں انگلش لینگوئج کے 20 فیصد نمبرز، ریاضی کے 20 اور انیلیٹیکل کا حصہ بھی 20 نمبروں پر مشتمل ہوگا۔

ایم فل میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی کے اس انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز حاصل کرنے کی شرط رکھی گئی ہے اس سے کم نمبرز لینے والے اُمیدواروں کی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ داخلوں کے لیے یونیورسٹی نے پراسپیکٹس کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف انجینئرنگ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف لینگوئج، اسلامک اینڈ اوریئنٹل لرننگ میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپلائیڈ فزکس، بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، اینوائرنمنٹل سائنسز، فرانزک کیمسٹری، ریاضی، مائیکروبائیولوجی، فزکس، زوالوجی اور الیکڑیکل انجینئرنگ میں داخلے کیے جائیں گے۔

بنکنگ اینڈ فنانس، چائلڈ گائیڈنس اینڈ ایجوکیشنل کونسلنگ، کلینیکل سائیکالوجی، اینٹرپرینورشپ، اکنامکس، جغرافیہ، ہسٹری، انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشنل سائیکالوجی، فلاسفی کے مضامین میں ایم فل کے داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیاسیات، سائیکالوجی، شماریات، اسلامک سٹڈیز، انگلش لٹریچر، فارسی اور اُردو کے مضامین میں بھی ایم فل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ یہ انٹری ٹیسٹ 16 اور 17 ستمبر کو لیے جائیں گے۔

اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے داخلہ فارم 8ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ داخلوں کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *