جی سی یونیورسٹی لاہور میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا اعلان

  • July 12, 2018 1:43 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایم ایس اور ایم فل پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا گیٹ ٹیسٹ منعقد کرے گی جس میں شرکت کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جی سی یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور این ٹی ایس کے تحت گیٹ کے امتحانات کے رزلٹ کو نا قابل قبول قرار دے دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی اپنا انٹری ٹیسٹ لے گی۔

انٹری ٹیسٹ کے داخلہ فارم 1000 روپے کے عوض یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

ایڈمیشن پالیسی کے مطابق 16 سالہ تعلیمی کیرئیر کے حامل، ایم اے ایم ایس سی اور بی اے میں 50 فیصد نمبرز لینے والے اُمیدوار داخلوں کے لیے اہل ہوں گے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور فیکلٹی آف انجینئرنگ میں اپلائیڈ فزکس، بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائںس، اینوائرنمٹل سائنسز، فرانزک کیمسٹری، ریاضی، مائیکروبائیولوجی، فزکس، زوالوجی، الیکڑیکل انجینئرنگ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔

فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف لینگوئجز، اسلامک اینڈ اوریئنٹل لرننگ میں بینکنگ اینڈ فنانشل اکنامکس، چائلڈ گائیڈنس اینڈ ایجوکیشنل کونسلنگ، کلینیکل سائیکالوجی، اینٹرپرینور شپ اینڈ ایس ایم ای مینجمنٹ، اکنامکس، جغرافیہ، ہسٹری، انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشن سائیکالوجی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پولٹیکل سائنس، سائیکالوجی، شماریات، اسلامک سٹڈیز، انگلش لٹریچر، فارسی، اور اُردو میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ہوگا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تحت ہونے والے اس انٹری ٹیسٹ میں نمبروں کی تقسیم یوں کی گئی ہے؛ انگریزی سیکشن کے 15 نمبرز، ریاضی 15 نمبرز، اینالٹیکیل 10 نمبرز اور سبجیکٹ کے 60 نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *