جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: آمنہ نسیم 688 نمبرز پر بی اے میں اول

  • August 10, 2017 8:19 pm PST
taleemizavia single page

فیصل آباد: جہانگیر اشرف

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے بی اے، بی ایس سی نتائج کیلئے نیو کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں الحاق شدہ کالجز اور پرائیویٹ طلبہ کے بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے اپنے نام کرلیں۔ بی اے ، بی ایس سی میں نیشنل کالج جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آمنہ نسیم نے 688 نمبر حاصل کرکے اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ام حبیبہ نے دوسری اور پرائیویٹ طالبہ علینہ کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی اے میں پرائیویٹ امیدوار رابعہ اکرم نے پہلی، محمد طلحہ نے دوسری اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین غلام محمد آباد کی مائرہ منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شفقت حسین نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بی اے ، بی ایس سی امتحانات میں 11 ہزار 555 طلبہ کی شرکت، 6 ہزار 498 امیدوار کامیاب ہوئے۔ بی اے ، بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب 56.24 فیصد رہا۔

بی اے سالانہ امتحانات میں 8 ہزار 119 امیدواروں کی شرکت، 4 ہزار 983 طلبہ پاس ہوئے۔ بی اے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52.75 فیصد رہا۔

بی ایس سی امتحانات میں 3 ہزار 436 طلبہ میں سے 2 ہزار 215 امیدوار کامیاب ہوئے۔ بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب 64.46 فیصد رہا۔

تقریب تقسیم انعامات میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی، رجسٹرار غلام غوث، سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی، ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ، کنٹرولر امتحانات شفقت حسین، اسرار چوہدری، ڈینز ڈاکٹر ناصر امین، ڈاکٹر حضور صابر، ڈاکٹر فرحت عباس، ہمایوں عباس و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی و دیگر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *