اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں گندھارا سٹڈی سنٹر کے قیام کافیصلہ

  • November 19, 2017 10:37 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں گندھاراسٹڈی سنٹر کاقیام عنقریب عمل میں لایاجائے گا۔ گندھارا سٹڈی سنٹرکے لئے میریٹوریس پروفیسرڈاکٹرمحمدنسیم خان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

جبکہ سنٹر کے قیام سے ایم فل ،پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک کے علاوہ ریسرچ جنرل بھی شائع کیاجائے گا اس کے علاوہ دنیاکی ٹاپ ریکنگ یونیورسٹیوں کے ساتھ تحقیقی میدان میں تعلقات بھی استوار کئے جائینگے ہرسال بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادکوبھی ممکن بنایاجائے گا۔

گندھارا سٹڈی سنٹر کا بنیادی مقصد اس خطے کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں گے اور اس ضمن میں خصوصی ریسرچ پراجیکٹس بھی شروع ہوں گے۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کرے گی۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی تاریخی مخطوطات کومحفوظ بنانے کے علاوہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی تاریخ کومحفوظ بنانے کےلئے بھی میوزیم بنایاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *