سرکار کا پیسہ دینی تعلیم کیلئے زہر قاتل ہے، مولانا فضل الرحمان

  • October 26, 2017 9:46 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ سرکار کے پیسے کو دینی تعلیم کے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں، پاکستان میں کوئی مذہبی انتہا پسندی نہیں ہے۔

کوئٹہ میں جےیوآئی ف کےزیراہتمام مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگـر دینی مدارس کا تعاون نہ ہوتا تو آپ ملک میں دہشت گردی ختم نہ کر پاتے ۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ خوبصورت نعروں کے ساتھ جنم لینے والی نئی نئی پارٹیاں مغرب کی ایجنٹ ہیں،ان کی فحاشی اور عریانی گلی کوچوں میں آچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ یہ لوگ مدارس کے کردار کو کیوں تسلیم نہیں کررہے ، میں ان کی بدنیتی جانتا ہوں۔

سربراہ جے یو آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دینی مدارس اور علمائے کرام پر ہی تنقید کی جاتی ہے، ان کا کردار تسلیم نہیں کیا جاتا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *