فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی: بی ایس آنرز میں داخلوں کا شیڈول

  • July 31, 2017 3:07 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی نے مختلف شعبہ جات میں بی ایس آنرز اور ماسٹرز کے مضامین میں داخلوں کا شیڈول جاری کر رکھا ہے اور طالبات سے داخلہ فارم بھی وصول کیے جارہے ہیں۔

فاطمہ جناح ویمن یوینورسٹی میں بی ایس آنرز سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹرسائنس، فزکس، اینوائرنمنٹل سائنسز اور ریاضی کے مضمون میں داخلے کیے جارہے ہیں۔

بی ایس آنرز فائن آرٹس، کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز، سوشیالوجی، اینتھروپولوجی، سائیکالوجی، سیاسیات، سوشل ورک اور تاریخ کے مضمون میں بھی داخلے کیے جارہے ہیں۔

یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن، ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز، اکنامکس، ایجوکیشن، انگریزی، پبلک ایڈمنسٹریشن، جینڈر اسٹڈیز، اسلامک سٹڈیز، اُردو، کامرس اور لاء کے مضامین میں بی ایس آنرز میں داخلے کیے جارہے ہیں۔

داخلے کی خواہشمند طالبات ایک ہزار روپے کے عوض پراسپیکٹس حاصل کر کے داخلہ فارم جمع کراسکتی ہیں جس کے لیے چوبیس اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ داخلوں کی مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *