فیس بک میسنجر پر اپنی ذاتی گفتگو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں؟

  • October 6, 2016 11:25 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

فیس بک نے اپنا خفیہ چیٹ یا انکرپشن کا فیچر ایک ارب سے زائد میسنجر صارفین کے لیے پیش کردیا ہے مگر اسے آپ کو خود اپنانا ہوگا۔

فیس بک نے چند ہفتوں پہلے میسنجر ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کسی بھی فرد سمیت فیس بک کے لیے بھی صارفین کے باہمی پیغامات کو پڑھنا ممکن نہیں رہتا۔

مگر یہ فیچر آپشنل ہے یعنی بیشتر صارفین کے پیغامات فیس بک کے لیے دستیاب رہیں گے اور ہر اس ادارے کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی جو فیس بک ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے گا۔

فیس بک میسنجر میں یہ آپشن ہر چیٹ پر سلیکٹ کرنا ہوگا یعنی آپ جب بھی کسی سے بات کریں گے تو اس کے طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

اگرچہ فیس بک کا کہنا ہے کہ انکرپٹڈ نہ ہونے والے پیغامات بھی محفوظ ہوتے ہیں مگر یہ کمپنی خود انہیں پڑھ سکتی ہے اور اکثر ڈیٹا کلیکشن اور اشتہارات کے لیے پڑھتی بھی ہے۔

تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن والے پیغامات کو اس کے لیے پڑھنا بھی ممکن نہیں۔
یہ آپشن کیسے استعمال کریں؟

اس آپشن کو اپنانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنی فیس بک میسنجر کی ایپ کو آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر اَپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد کسی نئی چیٹ کی ونڈو اوپن ہونے کے بعد دائیں جانب اوپر موجود سیکرٹ آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

اس فیچر کے تحت پیغامات کو خفیہ رکھنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے پیغامات کو مخصوص وقت تک دستیاب رکھنے کی سہولت بھی ہوگی جو کہ پانچ سیکنڈ سے ایک دن تک ہے، جس کا انتخاب صارف کو خود کرنا ہوگا۔

فیس بک میسنجر میں یہ فیچر واٹس ایپ کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم واٹس ایپ میں یہ بائی ڈیفالٹ تھا اور اس کے لیے صارفین کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔


بشکریہ ڈان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *