کالج پرنسپلز سےہم نصابی سرگرمیوں کےنام پر رقم وصول کرنے کا انکشاف

  • February 20, 2018 11:03 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

کراچی کے کالجوں کے پرنسپلز سے ہم نصابی سرگرمیوں کے نام پر 20ہزار روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور نہ رقم دینے والے پرنسپلز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انہیں ریجنل ڈائریکٹوریٹ کالجز کراچی طلب کیاجارہا ہے۔

شہر کے ایک سرکاری کالج کے پرنسپل نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں ریجنل ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ایک خاتون افسر نے ان سے رقم مانگی دینے سے انکار کیا تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دے کر دفتربلالیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر معشوق بلوچ کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ پروفیسر معشوق بلوچ نے سختی سے کالج پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے نام پر کسی کو بھی کوئی رقم نہ دیں اور جو کوئی بھی رقم طلب کررہا ہے وہ غیرقانونی ہے اور اس کی رپورٹ فوری طور پر ڈائریکٹر کالجز کو دیں۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کو دوحصوں میں کرنے کے بعد کالجوں کی صورتحال اور خراب ہوگئی ہے اسی وقت محکمہ کالج ایجوکیشن کے سربراہ پرویز سیہڑ ہیں تاہم وہ کالج ایجوکیشن کی بہتری میں ناکام رہے۔

اور اسیٹرئنگ کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے میٹرک بورڈ کے چیئرمین کی اسی تجویز کو ردکردیا جس میں انہوں نے گیارہویں جماعت کے طلبہ کا قیمتی وقت بچانے کے لیے نویںکلاس کی بنیاد پر گیاروہویں جماعت میں داخلے دینے کی تجویز دی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *