ڈاکٹر مرتضٰی جعفری نیشنل کالج آف آرٹس کے دوبارہ پرنسپل تعینات

  • May 3, 2018 11:48 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کو این سی اے لاہور کا دوبارہ پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کو نیشنل کالج آف آرٹس میں چار سال کیلئے پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔انھیں پہلی بار 2013ء میں این سی اے کا پرنسپل تعینات کیا گیا تھا۔

سرچ کمیٹی کی جانب سے 21 مارچ 2018ء کو پرنسپل تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا گیا تھا پرنسپل کے عہدے کیلئے نو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ انٹرویوز کے بعد کمیٹی نے دو امیدواروں کے نام فائنل کیے تھے، جس میں ڈاکٹر فاطمہ زہرا حسن کا نام بھی شامل تھا۔

دونوں امیدواروں کے دوبارہ انٹرویوز کے بعد ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کو چار سال کیلئے این سی اے کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری 1987 سے این سی اے میں پڑھا رہے ہیں انہوں نے برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران اُنہوں نے جو منصوبہ جات شروع کیے تھے انہیں اب جاری رکھا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ کالج کو یونیورسٹی کا چارٹرڈ دلانے کی کوشش کریں گے، طلباء کے لیے ہاسٹلز کی بہترین سہولیات اور نئے تعلیمی پروگرامز کا اجراء کیا جائے گا تاکہ آرٹس کی تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ این سی اے میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ کرنا اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ کالج کا اینڈومنٹ فںڈ طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے تاہم اس کے لیے مزید منصوبہ جات بنائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *