داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعیناتی کی منظوری

  • June 16, 2017 9:08 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے تین اُمیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے۔

ان اُمیدواروں میں ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، ڈاکٹر بھوانی شنکر، ڈاکٹر امداد اسماعیلی شامل تھے۔

ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں کو دوسری بار وائس چانسلر لگایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد قائمقام سیکرٹری بورڈز و جامعات نوید شیخ نے حتمی نوٹیفکیشن کے لیے سمری گورنر سندھ کو ارسال کر دی ہے۔ تاہم دو روز سے پرنسپل سیکرٹری صالح فاروقی کی گورنر ہاؤس میں موجودگی نہ ہونے کی بناء پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا۔

دوسری جانب جسٹس ریٹائرڈ دیدار ھسن شاہ کی سربراہی میں سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کا تقرر کرنے کے لیے انٹرویوز کرنے والی سرچ کمیٹی نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اجلاس کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے موصول ہونے والی 20 اُمیدواروں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے اُمیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *