عدالتی حکم پرلاہور کے تین میڈیکل کالجزکو داخلوں کی اجازت

  • March 28, 2017 10:44 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے تین پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو اضافی سیٹوں پر مشروط داخلوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ حکم بھی جاری کردیا ہے۔

ان اداروں میں لاہورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج،اخترسعید میڈیکل کالج بحریہ ٹاؤن اورایوی سینا میڈیکل کالج لاہورکواضافی سیٹوں پر داخلوں کی مشروط اجازت ملی ہے۔ عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس عاطرمحمود نےلاہورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، اخترسعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بحریہ ٹاؤن اورایوی سینا میڈیکل کالج اینڈڈینٹل کالج کی درخواستوں پرسماعت کی۔ ان کالجوں کے وکلاء نےموقف اختیارکیا کہ پی ایم ڈی سی رولز2013ء اور2016ء کےمطابق اگرمیڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئےمختص سیٹیں خالی رہ جائیں تو اگلے سال ان اضافی
سیٹوں کےساتھ میڈیکل کالجز داخلہ کرسکتے ہیں۔

وکلاء کا کہناتھا کہ پی ایم ڈی سی ان میڈیکل اورڈینٹل کالجز کو اضافی سیٹوں پرطلباء کے داخلوں کی اجازت نہیں دے رہی جبکہ قانون کے مطابق وہ داخلے کرنے کے مجاز ہیں۔ وکلاء نے اپنے دلائل میں بتایا کہ 31 مارچ تک داخلے نہ کیے گئے تو طلباء کا ایک تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ ہے اور اس کی ذمہ داری پی ایم ڈی سی پر عائد ہوگی۔

وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ایم ڈی سی کو ان نجی میڈیکل کالجز میں اضافی سیٹوں پرداخلے کرنے کاحکم دیاجائے۔ عدالت نےدلائل سننےکےبعدتین پرائیویٹ میڈیکل کالجز کواضافی سیٹوں پرمشروط داخلوں کی اجازت دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی سمیت دیگرفریقین سے پندرہ دنوں میں جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *